hookup Wyoming what is the best gay hookup app hookup by tinder 17 year old hookup hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس کے برعکس کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر قانون اور آئین کے تحت فیصلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج کا کام قانون اور آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اور مفادات کے تحت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.