پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیلی، ٹیم اب پہلے جیسی نہیں رہی بلکہ تگڑی ہوچکی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیم برا نہیں کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ پلیئرز نے فائٹ کی، لیکن ہوم سیریز میں ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ پہلے جیسی نہیں رہی، ٹیم میں ساتویں نمبر تک اب ایسے پلیئرز ہیں جو میچز جتواسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاوور ہٹنگ اہم ہے، اسکی کوچنگ ہونی چاہیے، افتخار، خوشدل اور آصف اگر چل جائیں تو اچھا کرکے دے سکتے ہیں۔
شاہد آفرید
Comments are closed.