بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قاسم سوری نے دوست مزاری کو ٹوئٹر پر بلاک کردیا

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو لفظی جنگ کے نتیجے میں بلاک کردیا۔

دوسر محمد مزاری نے ٹوئٹر پر قاسم سوری کی ٹائم لائن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہیں بلاک دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے دوست مزاری نے ایموجی کا اضافہ کیا اور ساتھ ’یہ ہے سُوری‘ لکھا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ چِھڑ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے آگئے، صوبے میں آئینی بحران مزید سنگین ہو گیا۔

 حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سرداردوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.