بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 170 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 70 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 361 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 93 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 198 زیرِ علاج مریضوں میں سے 291 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 86 ہزار 534 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 28 ہزار 967 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 76 لاکھ 62 ہزار 867 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 35 ہزار 652 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 24 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 768 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 11 کروڑ 89 لاکھ 59 ہزار 863 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 64 لاکھ 1 ہزار 89 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 180 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 76 ہزار 37 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 97 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 267 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 558 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 201 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 322 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 110 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 283 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 479 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 716 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.