پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے عمران خان کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک ویڈیو بیان میں علیم خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں، ورنہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، اس میں کونسی نقصان کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کو ہونے دیتے، آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں ہے، اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے الیکشن ہی واحد طریقہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس طرح آئین کو پامال نہ کریں، جمہوریت کا مذاق نہ بنائیں۔
Comments are closed.