بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ پر ہی ہوں گے۔

شانگلہ میں کارحادثہ میں جنرل کونسلر کے امیدوار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے اس نشست پر الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات، ایبٹ آباد، شمالی و جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، کرم، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام اور طورغر سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.