قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ مسترد کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی۔
گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ جب آئین کی خلاف ورزی ہو، عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کرسکتی ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے، کیا اسپیکر اسے سبوتاژ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا یہ واضح ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں تب مداخلت کرسکتی ہے جب آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہمیں سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے، اسپیکر نے کس بنیاد پر رولنگ دی؟
Comments are closed.