بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس، فرح خان کے سسر بھی شریک

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں فرح خان کے سسر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال گجر بھی شریک ہوئے۔

چوہدری اقبال گجر نے ہی اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے قرارداد پیش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سویلین ڈکٹیر ہونے کا اعزاز عمران خان نے حاصل کیا، یہ پہلا سویلین حکمران ہے جس نے آئین کو توڑا ہے، اس کو اقتدار میں آنا ذلت سے نصیب ہوا اور جانازیادہ ذلت سے نصیب ہو۔

واضح رہے کہ  مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔

 اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی، ہال ‘وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز’ کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارکباد بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.