ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے بیان کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ ان سے منسوب دوست محمد مزاری کا بیان غلط ہے، میں نے دوست محمد کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ انہوں نے اجلاس منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔
احمد اویس نے کہا کہ انہوں نے بس سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ 6 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔
Comments are closed.