بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد ارکان پی پی میں شمولیت چاہتے ہیں، امتیاز شیخ کا دعویٰ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد اراکین پی پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گجرات کا گنڈاسا نہیں عوام کا مینڈیٹ ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آدھے سے زیادہ اراکین پی پی پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، یہ اراکین سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی غیر جمہوری شخص کو پیپلز پارٹی میں جگہ نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کے اراکین اور کارکن شرپسندوں کو جواب دینا جانتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بھگوڑوں کو اب کہیں بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، جو شخص اپنی پارٹی متحد نہیں رکھ سکتا وہ ملک کیا چلاٸے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.