ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہيں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی، انہوں نے کہا کہ آج کی تاريخ میں الیکشن کروائيں۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں ہے۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ شہباز گل بہت بڑے جھوٹے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے اختیارات واپس لے لیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جارہے ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی۔
Comments are closed.