galaxy s10 stereo hookup hookup bbw com app for plane hookups california hookup bar asian girls 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کو آئینی قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کو آئینی قرار دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اپنی اکثریت ثابت کرنے جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی بڑی تعداد مقامی ہوٹل میں موجود ہے، جہاں ن لیگ، علیم خان گروپ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین بھی موجود ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز گلبرگ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئے، مریم نواز اور حمزہ شہباز اراکین اسمبلی سے اظہار یکجہتی کیلئے بس میں سوار تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.