بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اجلاس کا حکم دے رکھا ہے، پرویز الہٰی حکم عدولی کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے استفسار کیا کہ اسپیکر اسمبلی وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑرہا ہے تو کیا ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلاسکتا؟

انہوں نے کہا کہ یہ باقاعدہ لیگل چیف منسٹر کا انتخاب ہے، سپریم کورٹ نے اجلاس کا حکم دیا ہے، پرویز الہٰی حکم عدولی کررہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے آج پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا کہا تھا، اکثریت ثابت ہوجاتی ہے تو میرے نزدیک حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی میں رتی بھر بھی اخلاقیات ہے تو انہیں اکثریت نہ ہونے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑ رہا ہے تو کیا ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلا سکتا؟ اسمبلی کا اجلاس بلانا ڈپٹی اسپیکر کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو افراتفری کی طرف لے جارہے ہیں، ملک میں آئینی بحران ہے، نئے انتخاب کی بنیاد آئین شکنی پر ہوگی تو یہ 2018 سے بھی بدتر ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں اگر ان کے ایم پی اے پورے نہیں ہوئے تو یہ تحریک مسترد کردیں گے؟’م‘سے’ش‘نکلے گی،’ش‘سے’م‘نکلے گی، یہ ہمیں نکالتے نکالتے خود حکومت سے نکل گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.