پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو چھانگا مانگا کے وقت سےخرید و فروخت کی عادت پڑی ہوئی ہے، ن لیگ کی خرید و فروخت اب بیرونی طاقتوں تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جھوٹے قطری خط لکھنے والی محترمہ کہہ رہی ہے خط غلط ہے، آپ کہتے ہیں مقصود چپڑاسی کو نائب وزیراعظم ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی وہی کچھ ہورہا ہے جو قومی اسمبلی میں کیا، اگر تخت لاہور کا وزیراعلیٰ کسی کو بنانا ہے تو قانون کے پل سے گزر کر جانا ہوگا۔
شہباز گل نے کہا کہ بار بار فرح بی بی پر الزامات آ رہے ہیں تو کوئی ثبوت سامنے لائیں، عثمان بزدار اور شہباز گل کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔
Comments are closed.