american hookup lisa wade pdf carolina sweets hookup hotshot my uber hookup hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے 100 سے زائد ممتاز شہریوں کا چیف جسٹس کو کھلا خط

پاکستان کے 100 سے زائد ممتاز شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان کے نام کھلا خط لکھ کر "نظریہ ضرورت” دفن کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خط میں  لکھا گیا  کہ تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کی قانونی حیثیت جانچی جائے، اس کے لیے آئین و قانون پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا کہ حکومت گرانے کی مبینہ غیر ملکی سازش کی حقیقت جانچنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ یہ بھی لکھا کہ بے بنیاد الزامات کا بہانہ بناکر پارلیمانی عمل معطل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اور ناں ہی ایسے الزامات پر اراکین پارلیمنٹ کا حق رائے شماری سلب کیا جا سکتا ہے۔

 خط میں مجوزہ حکومتی فیصلوں کو قومی فلاح و بہبود اور یگانگت کیخلاف خطرہ قرار دیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ مجوزہ فیصلوں کے غیر قانونی نکلنے پر ذمے داروں کی سزا یقینی بنائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.