ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آچکی ہو تو وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے۔
ترجمان کے مطابق آئینی طور پر ڈپٹی اسپیکر کس بھی اجلاس کی صدارت کے مجاز نہیں ہیں۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اگر ڈپٹی اسپیکر ایسا کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوا ہے، حکمران جماعت تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروائی ہے۔
ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔
Comments are closed.