بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور اسکی جعلی حکومت کی کہانی ختم ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کا کہنا ہے کہ جتنے چاہیں اجلاس کینسل کریں عمران خان اور اسکی جعلی حکومت کی کہانی ختم ہوگئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے اعلان کے بعد  لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چوّن ارکان صوبائی اسمبلی غیر حاضر تھے۔

مریم نواز وزیر اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت  کے لیے ہوٹل پہنچی ہیں۔

مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز اور ان کے حامی ارکان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.