بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک کو ڈیجیٹل بینک لائسنس کیلئے 20 درخواستیں موصول

ڈیجیٹل بینک لائسنس کے حصول کے لئے اسٹیٹ بینک کو 20 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ کے لائسنسں کے حصول کے لئے مقامی کمرشل بینک، مائیکرو فنانس بینک، الیکٹرانک منی ٹرانسفر اداروں اور فنانشل ٹیکنالوجی کے پلیئرز نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ایس بی پی نے 3 جنوری سے 31 مارچ تک ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لئے درخواستیں وصول کیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران درخواست دہندگان کو ضروری معاونت فراہم کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.