بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ملک میں ڈالر کے بعد آج سونے کا بھاؤ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔  ملکی تاریخ میں سونے کی یہ بلند ترین قدر ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 89 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 186 روپے 12 پیسے ہے۔

اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونے کی بلند ترین قدر تھِی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.