وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی بیکنگ کی تیاری کرتے ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
نور مقدم کو انصاف دلانے کے لیے بنائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’جسٹس فار نور‘ سے نور مقدم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ براؤنیز بنانے کی تیاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نور براؤنز بنا رہی ہے جو اسے بہت پسند تھیں۔
ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا کہ’ خوبصورت نور، ہم آپ کو نہیں بھولے۔ ہم میں سے کوئی آپ کو نہیں بُھولا، یہ آپ کے بغیر پہلا رمضان ہے، آپ کے گھر والے آپ کو یاد کرتے ہیں۔ ‘
ٹوئٹ میں نور کے لیے یہ بھی کہا گیا کہ آپ کا جنت میں ہونے کا خیال ہمیں تسلی دیتا ہے لیکن آپ کی ہمارے ساتھ ہونے کی خواہش وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے۔
نور کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی اور کہا گیا کہ اس کے خاندان اور دوستوں کے لیے طاقت اور شفا کی دعا کرنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔
یاد رہے کہ فروری میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔
عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Comments are closed.