بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رضوان کو نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم  بنایا جائے‘۔

خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں دنوں وطن عزیز میں نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.