قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تماشا ختم کرو، ملک کی بقا، مستقبل، معيشت، انصاف اور جمہوريت سے کھيلنا بند کرو۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے کروڑوں لوگ لاکھوں زيادتيوں اور ظلموں کے باوجود اس آئين کی آخری اميد کے سہارے ملک سے جڑے ہوئے ہيں۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین سندھيوں، پختونوں، بلوچوں کا آخری سہارا ہے، يہ آئين دو ٹکے کے اقتداری مفادات کے ليے مت چھينو۔
Comments are closed.