بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام رضا کے مزار میں مسلح شخص کا حملہ، دو عالم دین جاں بحق

ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں مسلح شخص نے حملہ کردیا، حملے میں 2 عالم دین جاں بحق ہوگئے۔

تہران سے ایرانی حکام نے بتایا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 عالم دین ہوگئے، جن میں ایک کا نام محمد اسلانی بتایا جاتا ہے۔

حملے میں عالم دین زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔  

حکام نے مزید کہا کہ حملہ آور شخص اور اس کے 4 مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مشہد کے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی گردانا جارہا ہے۔

حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق واقعہ شمالی مشرقی مقدس شہر میں آج پیش آیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.