سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے رنز 163 کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی، تاہم اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ دیکھنے میں نہیں آئی۔
بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 23 رنز کی اننگز کھیل سکے۔
خوشدل شاہ نے 24 اور اختتامی لمحات میں عثمان قادر کے 18 رنز نے ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔
گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
پاکستانی بیٹنگ لائن کو بریک لگانے میں سب سے بڑا کردار آسٹریلوی بولر نیتھن ایلس کا تھا، انہوں نے 4 وکٹیں لیں۔
کیمرون گرین نے دو جبکہ ایڈم زیمپا اور شان ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم اپنی پوری اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، تاہم ٹیم کو شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
ٹاس کے موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں 4 فاسٹ بولر، ایک اسپنر اور 6 بیٹرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کے مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور بین ڈوارشوائس کیریئر کا پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ رہے ہیں۔
پلیئنگ الیون:
بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اسی طرح آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، بین میک ڈرمٹ، شان ایبٹ، بین ڈوارشوائس، نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.