ملکی سیاسی صورتحال پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے سرمایہ کار محتاط رہے اور شیئر بازار میں کاروباری حجم بھی کم رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 26 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 928 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 507 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43 ہزار 782 رہی۔
بازار میں آج 11 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 418 ارب روپے رہی۔
Comments are closed.