بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراسلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے رکھا، شہباز شریف نہیں آئے ، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے سینیئر رہنما شہباز گل کا شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مراسلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا، آپ جان بوجھ کر کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مراسلہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا، آپ وطن فروش ہیں ، آپ نے مادر وطن کو دھوکہ دیا، آپ کو ہم نے ایک موقع دیا تھا، آپ نے گنوادیا۔

شہباز گل نے کہا کہ اب آپ دوسروں کو گھسیٹ رہے ہیں، شہباز شریف صاحب کا بیان بڑا حیران کن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سب نے دیکھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.