بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راشد خان کا یونس خان کو ’پشتو‘ میں ویلکم

افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے کوچ بننے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ہوا کچھ یوں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی بیٹسمین ویو کے سامنے آکے چہل قدمی کرنے لگے۔

راشد خان نے یونس خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے پشتو میں ’پخیر راغلی یونس بھائی‘ (ویلکم یونس بھائی) لکھا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا منتظر ہوں۔انشاء اللہ

خیال رہے کہ  یونس خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا میری شدید خواہش رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان بورڈ سے بات چیت2011 سے جاری تھی۔ آخر کار اب میں افغانستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بن گیا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.