burley bike hookup best totally free hookup app dailydot hookup app dknight magicbox ii bluetooth hookup glasgow hookups hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ای سی پی نے انتخابات کے حوالے سے خبروں کی وضاحت دے دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان نے انتخابات کے حوالے سے خبروں کی وضاحت دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری وضاحتی بیان میں ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین مہینے میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا ہے۔

انگریزی اخبار ڈان سے گفتگو میں الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے قانونی پیچیدگیوں اور دیگر مراحل کو انتخابات کے انعقاد میں بڑے چیلنجز قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔

الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تیاری میں کم و بیش 6 ماہ درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں اور خاص طور پرخیبرپختونخوا میں 26 ویں ترمیم کے بعد نشستوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جس کے باعث اضلاع اور حلقوں میں اضافہ ہوا ہے، حلقوں کے لحاظ سے انتخابی رولز بھی بڑے چیلنجز میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.