hookup Stafford CT best site to hookup with older woman funny will send nudes in 20 minutes no hookups the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون؟ میدان کل سجے گا

پنجاب کے 26 ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان کل سجے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو ناراض ارکان کو منانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن اور اتحادی اپنی عددی اکثریت پر مطمئن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مرکز کی طرح پنجاب میں بھی تاخیری حکمت عملی بنا لی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے پارٹی ارکانِ پنجاب اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر ن لیگی رہنما عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ سمیت متحدہ اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

نوٹس پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے جاری کئے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں پارٹی ایم پی ایز پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

پارٹی نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے، پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیں ۔

نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی، الیکشن کے روز غیر حاضر رہنا یا خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے پارٹی ارکانِ پنجاب اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خلاف ورزی پرمنحرف ارکان کےخلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے، منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس، ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کا حصہ بنالی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.