قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پوسٹ پر کرکٹر امام الحق کے دلچسپ تبصرے نے صارفین کو خوش کردیا۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز اپنی ایک دلکش تصویر ٹوئٹر کی زینت بنائی جس پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی تعریفیں کیں۔
ان تعریفیں کرنے والوں میں ان کے دیرینہ دوست امام الحق بھی شامل ہوگئے، امام نے تصویر پر تبصرے کے ساتھ ہی بابر کو نئی ملنے والی گاڑی کی چابی سنبھالنے کا مشورہ بھی دیا۔
امام نے بابر اعظم کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’صدقے، ویسے وہ گاڑی کی چابی سنبھال کر رکھنا، کہیں مجھ سے غائب نہ ہوجائے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے مختلف ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف تین ون ڈے میچوں میں دو سنچریوں کے ساتھ 276 رنز بنانے والے بابر اعظم کو ایک بالکل نئی جیپ تحفے میں دی گئی تھی جو اب ان کے گھر پر موجود ہے۔
بابر اعظم اور امام الحق کی جوڑی کرکٹ ٹیم میں دوستی کی بہترین جوڑی مانی جاتی ہے،یہ جوڑی اپنے کیریئر کے آغاز سے تقریباً ایک ساتھ کھیل رہی ہے۔
Comments are closed.