بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلال یاسین پر حملہ، نامزد ملزم میاں وکی ایک اور مقدمے میں گرفتار

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں نامزد ملزم حسیب عرف میاں وکی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق ملزم میاں وکی کو سی آئی اے داتا دربار پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

میاں وکی نے بلال یاسین کے برادرِ نسبتی کے گھر فائرنگ کروائی تھی۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے موہنی روڈ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکنِ صوبائی اسمبلی بلال یاسین کا آپریشن مکمل ہو گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ملزم حسیب عرف میاں وکی کے خلاف تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم میاں وکی ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس میں عبوری ضمانت پر ہے۔

واضح رہے کہ بلال یاسین لاہور کے موہنی روڈ پر خود پر ہوئے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

انہیں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.