بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ روزے بھی رکھ رہے ہیں؟

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفیڈ ایکمین روزے بھی رکھ رہے ہیں۔

سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

سیگفیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ روزے میں شامل ہونے کی کوشش کی، میرے لئے یہ ایک خاص تجربہ رہا ہے جسے میں نے بہت اچھا محسوس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے روزے کے بعد ایک ہفتے تک روزے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں من پسند چیزیں کھاتا ہوں،روزے کے دوران مجھے بھوک اور پیاس محسوس نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.