بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد میں کورونا ویکسینیش کا ہدف 100 فیصد مکمل

محکمہ صحت نے حیدرآباد میں کورونا ویکسینیش کا ہدف 100 فیصد مکمل کرلیا جبکہ گھر گھر ویکسینیش کی مہم بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر نے بتایا کہ حیدرآباد میں کل 17 لاکھ 35 ہزار 52 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 17 لاکھ 31 ہزار افراد کو ویکسینیٹ کیا گیا ہے۔

ڈی سی حیدرآباد کے مطابق گھر گھر ویکسینیش مہم کے پہلے مرحلے میں 17 لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگوں کو ایک ڈوز جبکہ 74 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیش کردی گئی ہے۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں 100 فیصد افراد کو مکمل ویکسینیٹ کیا گیا، 25 ہزار 164 افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.