بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، احسن بھون

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ملک میں انتشار اور انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ کار سے انحراف کرکے جمہوری نظام خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔

احسن بھون کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، ملک کو آئینی بحران سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم بڑی خدمت ہوگی۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ غیر متوازن جوڈیشل ایکٹیو ازم قانون کی حاکمیت کے لیے موت کا سبب ہے۔

وائس چیئرمن پاکستان بار حفیظ الرحمٰن چودھری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی کیلئے لازم ہے بلاخوف و امتیاز فیصلے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی واقعے پر چیف جسٹس کے نوٹس لینے پر مشکور ہیں، امید ہے سپریم کورٹ قوم کو جلد بحران سے نکالے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.