بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم ہونے کی افواہوں میں صداقت نہیں ہے،

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد و شمار کی شراکت اور معاشی اصلاحات کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ پروگرام معطل نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.