بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیم ون ڈے میچز کیلئے نیدرلینڈز کا دورہ کرے گی،ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے جولائی میں نیدرلینڈز کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق 2 سال قبل ون ڈے سیریز کورونا وائرس کے باعث غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے بورڈز ٹور کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں جبکہ تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی، اگست میں سری لنکا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیلے گی جبکہ 27 اگست سے سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک ہوگی۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان 3 ون ڈے میچز سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.