بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جاسکتا‘، رمیز راجہ کا پاک بھارت کرکٹ پر ردعمل

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جاسکتا۔

 رمیز راجہ نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ معلوم نہیں آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ انٹرنیشنل براڈکاسٹر نے کہا پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کےتمام رکارڈ توڑ دیے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بہت زیادہ ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ٹی 10 لیگ کھیلنے پر بضد آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ’خود غرض‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے؟

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی مقابلوں کا متبادل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ رکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے، بھارت، انگلینڈ اور آئی سی سی نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق بیان ابھی نہیں دیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سیکیورٹی اور کرکٹ کی میزبانی کرنےکا ثبوت دیاہے، پاکستان سپر لیگ کو پی سی بی آکشن کی جانب ضرور لے کر جائےگا۔

رمیز راجہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ہمارے پلانز پاکستان سپرلیگ کوبہتر سے بہتر کرنے کے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.