قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی فتح ہے۔
بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پوری ٹیم کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’اس سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی فتح ہے‘۔
اُنہوں نے اپنی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کےتمام سپر اسٹارز نے بہترین کارکردگی دکھائی‘۔
بابر اعظم نے خاص طور پر امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 20 سال بعد ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Comments are closed.