انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا رہا تھا، محض 85 رنز پر ان کی 3 وکٹ گرگئی تھیں جبکہ ان پوری ٹیم 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور 148 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایلیسا ہیلی نے 170 رنز کی شاندار اننگزکھیلی تھی جبکہ ریچل ہائنزنے68 اور بیتھ مونی نے 62 رنزاسکورکیے تھے۔
Comments are closed.