charlotte hookup bars hookup Cragsmoor New York emily willis hookup hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کو اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، عثمان بزدار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی، شفقت محمود اور ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ترین گروپ کے 3 اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے اور وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) چھینہ گروپ اور ترین گروپ کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے، جبکہ علیم خان گروپ کے خرم لغاری بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جنہوں نے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ 

پارلیمانی پارٹی نے بطور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا۔

پارلیمانی پارٹی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو کامیاب کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بذریعہ ڈویژن ہوگا۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، پرویز الہٰی کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عوام کی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

وزرات اعلیٰ کے لیے نامزد حکومتی امیدوار پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، مل کر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نمبر گیم میں واضح سبقت حاصل ہے، رمضان المبارک کا پہلا روز ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.