بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو بتا دیا

اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کچن کیبنٹ سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ہوئی حتمی مشاورت کے دوران ووٹنگ ٹالنے کے لیے دی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ کل اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.