بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق بھارتی کرکٹر بابر اعظم کی تکنیک سے متاثر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق  کھلاڑی محمد کیف بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تکنیک سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

محمد کیف نے ٹوئٹر پر قومی کپتان کے ایک تصویر جاری کی اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شانداز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’بابر اعظم کے پاس صلاحیتیں، تکنیک اور جگر ہے، یہ ایک بہترین چیزیں ہیں جب آپ ایک بڑے ٹوٹل کے تعاقب میں ہوں۔‘

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

محمد کیف نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.