بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے سے روک دیا

اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے سے روک دیا۔

ذرائع ن لیگ  کا بتانا ہے کہ کسی بھی ایم پی اے کو اجازت کے بغیر لاہور سے باہر جانے کی اجازت نہیں، ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ایک ساتھ رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر گزشتہ روز قوم سے خطاب کیا۔

ایم پی اے ایک گھنٹےکے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے۔

 اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیے گئے ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز سے تین،تین مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.