بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد کامیاب ہو بھی جائے، مرداروں سے شکست نہیں مانیں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتوار کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے لیکن ان مُرداروں سے شکست نہیں مانیں گے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذمے داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔

لاہوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے…

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ووٹ لے کر بِکے ہیں وہ انتخابات میں جا کر اپنے لوگوں کا سامنا کریں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ میں زندہ رہوں یا مرجاؤں یہ یاد رکھنا کہ راولپنڈی اس وقت تعلیم میں ایک نمبر پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی ترقی کے لیے لوگوں کے نخرے تک اٹھانے پڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.