قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ٹیم کے واحد بادشاہ کا نام بتادیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار فتح کے بعد شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
شاداب خان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق کی ناقابلِ شکست سنچریوں کی تعریف کی۔
اُنہوں نے ضروری اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بادشاہ صرف ایک ہی ہے جس کا نام بابر ہے۔
قومی کرکٹر نے یہ بھی لکھا کہ پوری ٹیم نے کوشش کی جبکہ فاسٹ باؤلرز نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
شاداب نے کہا کہ فخر زمان نے شاندار آغاز کیا جسے عفتی بھائی اور خوشدل نے پُرسکون انداز میں ختم کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت ٹیم ہم مزید محنت کریں گے، یقین رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.