وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کا صدر عمران خان کو فون تک تو کرتا نہیں، دھمکی کیوں دے گا؟ جب شکست نظر آرہی ہے اور کوئی راستہ نہیں مل رہا تو اس قسم کی الزام تراشی مناسب نہیں۔
وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہر روز یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اس کرسی کے قابل نہیں تھا، اس سے پہلے کہ عمران خان اس ملک کا مذاق بنا کر رکھ دے، اس کی زباں بندی کرنی ہوگی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر آپ کو فون کرنے کو تیار نہیں، تو یہ بین الاقوامی سازش ہوگئی۔
Comments are closed.