ملکی سیاسی صورتحال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کبھی منفی تو کبھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستانی شیئرز بازار میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس کاروبار کے پہلے گھنٹے میں 400 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 44 ہزار سے نیچے گرا اور پھر واپس پلٹ کر مثبت بھی ہوا۔
تاہم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وزراء کے کابینہ سے استعفیٰ دینے کی خبر پر دوسری بار پھر 460 پوائنٹس گرا تاہم سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹنے سے سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔
انڈیکس 101 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 337 پوائنٹس پر بند ہوا۔
شیئرز بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 7 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج ایک ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 481 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.