وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر فیصل سبزواری کا رد عمل سامنے آگیا۔
رہنما ایم کیو ایم کنورنوید سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے الجھنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق سینیٹر فیصل سبزواری نے ردعمل دے دیا۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل سبز واری نے کہا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نویدجمیل کاگھیراؤ کیا۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل سے الجھنے کی کوشش کی، ہم نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے حامیوں کو پُر امن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.