وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرانک (ای) پاسپورٹ کے اجراء کی تقریب سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید خطاب کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان ای پاسپورٹ کا اجراء کریں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرانک پاسپورٹ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بائیو میٹرک چپ سے لیس ہو گا جس میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔
الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سفرکے دوران جلد اور سہل ایمیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل ناممکن ہو گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
Comments are closed.