بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ میں شمولیت کی خبریں، فخر امام نے خاموشی توڑ دی

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے وزارت سے استعفیٰ دینے اور ن لیگ میں شمیولت کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

 سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’فخر امام پی ٹی آئی‘ کے ہینڈل سے کیا گیا ایک ٹوئٹ تیزی سے گردش کررہا ہے جس میں وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کسی شخص کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بچانے کےلیے اپنے وفادار ساتھیوں کو قربانی کا بکرا بنائے۔‘

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

جعلی اکاؤنٹ سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سید فخر امام نے اپنے اصل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ایسی خبروں کی تردید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔‘

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.